Sunday January 19, 2025

ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی کون سی عادت پسند نہیں؟

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شوہر کی بری عادت سے متعلق بتادیا۔ قومی کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے مختلف سوالات پوچھے جس کے دونوں نے جوابات دیے۔ ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نے اعتراف کیا کہ شعیب رات کو خراٹے بھی لیتے ہیں اس پر شعیب ملک نے کہا کہ وہ جب تھکے ہوئے ہوں صرف تب ہی خراٹے لیتے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ شعیب کی جیب سے کبھی پیسے نہیں نکالے کیوں کہ اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک میں بہت زیادہ صبر ہے جو مجھے پسند نہیں ہے؟ اس پر میزبان نے کہا کہ صبر بری عادت ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ان سے کوئی کام کرنے کا کہا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہوجائے گا۔

عدم اعتماد سے پہلے بڑا جھٹکا، وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی

ثانیہ مرزا کے جواب پر شعیب ملک بھی کہنے لگے کہ ایسا ہر گز نہیں جو کام وقت پر کرنے کے ہوں میں انہیں وقت پر ہی انجام دیتا ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک 40ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ ثانیہ مرزا نے دلچسپ پیغام شیئر کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے شوہر کی سالگرہ پر دلچسپ پیغام لکھا تھا کہ ’ہماری طرف سے آپ کو سالگرہ کی مبارک باد، آپ اپنی عمر کو پیچھے کی جانب لے جانا جاری رکھیں اور مجھ سمیت سب کو کمپلیکس دیں۔‘

جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ؟ ایرانی لڑکی نے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کو ہوٹل میں بلا کر چاقو گھونپ دیا

یااللہ خیر،پاکستان کے بعد ایک اورملک میں 7.3شدت کازلزلہ ،سونامی کی وارننگ جاری

FOLLOW US