Sunday January 19, 2025

شاندار بلے بازی سے کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچانے کے بعد محمد رضوان نے ڈریسنگ روم میں ہونے والی پلاننگ سے پردہ اٹھا دیا

کراچی : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان نے دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کو ممکنہ شکست سے بچا یا ۔ انہوں نے 104رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتا یا کہ پانچویں روز کھیل کے آغاز سے متعلق ڈریسنگ روم میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اب ہم نے بہادری کے ساتھ کھیلنا ہے اور پوری ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہے اورٹیم نے موجودہ صورتحال سے نکلنا ہے ۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نکل جائیں گی، فضل الرحمان دھر لئے جائیں گے، شیخ رشید نے مولانا کوخبردار کر دیا

محمد رضوان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آسٹریلیا نمبر ون ٹیسٹ ٹیم ہے اور ان کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا ،اس ٹیسٹ سیریز سے ہماری ٹیم کو اٹھنے کا موقع ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے پانچ سیشن کھیلنا آسان نہیں ہوتا ،ہم نے محنت کی اور اللہ نے اس کا پھل دیا ۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے آخری روز بابراعظم نے بیٹنگ کا ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

FOLLOW US