کراچی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پچ پر ہتھوڑے برسانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی کپتان ایک ہتھوڑا اٹھائے کریز کے قریب پچ کو کھود رہے ہیں اور ان کے ارد گرد امپائر اور دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔خیال کیا جارہا ہے کہ پیٹ کمنز پچ کو اس لیے کھودنے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیونکہ جب بولر بولنگ کروانے کریز کے قریب پہنچتا ہے تو سخت مٹی کی وجہ سے اس کا پاؤں پھسل سکتا ہے ۔
کراچی ٹیسٹ: پاکستان کو پھر ’314‘ رنز کا چیلنج، قومی ٹیم 28 سال پرانی تاریخ دہرا پائیگی؟
تاہم کریز والی جگہ کو ہموار بنانے کیلئے کمنز پچ کے کچھ حصے کو ہتھوڑے کے مدد سے کھود رہے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘ عمران خان نے کہا تھا کہ لوگ باہر سے مزدوری کرنے پاکستان آئیں گے’۔ایک اور صارف نے لکھا کہ’ بابر کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے کمنز مایوسی میں پچ کھود رہے ہیں’۔واضح رہے کہ کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے اور آخری روز جیت کیلئے 314 رنز درکار ہیں۔کپتان بابر اعظم 102 رنز اور عبد اللہ شفیق 71 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ ، بھارتی کرکٹر ایشون نے بھی تعریف کردی
So @patcummins30 is Thor ? 😲#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/kAn8oqtVWn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2022