Sunday January 19, 2025

کراچی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم 76 رنز پر پویلین لوٹ گئی

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں شدید مشکلات کا شکار ہے اور قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی 76 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر سوئپسن کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ امام الحق بھی بڑی ہٹ لگانے کی کوشش میں 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

”اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ ۔۔“سینئر صحافی سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اظہر علی کو مچل اسٹارک نے 14 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ اگلی ہی گیند پر فواد عالم بھی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 6 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 505 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 28 رنز پر ہی اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

شیخ رشید کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے ق لیگ کو پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی قرار دے دیا

آسٹریلیا نے پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایلکس کیرے نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی آصف زرداری کیساتھ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کی حمایت کریں گی

FOLLOW US