Friday November 22, 2024

شیخ رشید کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے ق لیگ کو پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی قرار دے دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کی جانب سے اتحادی جماعتوں پر تنقیدی بیانات اور سخت حملے جاری ہیں۔ شیخ رشید کی طرف سے ق لیگ کو 5 نشستوں پر وزارت اعلیٰ کی پھبتی کے بعد اب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ق لیگ کو پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی قرار دے دیا ہے۔ عمران خان پاکستان کی ضرورت ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان اوورسیز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے،

ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی آصف زرداری کیساتھ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کی حمایت کریں گی

مسلم لیگ ن جی ٹی روڈ اور پیپلزپارٹی اندرونِ سندھ کی پارٹی ہے، 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ کے شہری علاقوں میں سب سے زیادہ ووٹ ملے, عمران خان پاکستان کی ضرورت ہیں۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت تحریک انصاف ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک میں اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کو مضبوط رکھنے کے لیے ہمارا متحد ہونا ضروری ہے، مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے، ملک قربانی سے بنا ہے اس کے لیے مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں، کامیابی کے لیے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے۔

شاہین کی درخواست پر قلندرز کا زمان خان کیلئے گھر بنانے کا اعلان

عمران خان کے ہاتھ ٹرمپ کارڈ لگ گیا ہے، اینکر پرسن کامران خان کا دعویٰ

FOLLOW US