Sunday January 19, 2025

”اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ ۔۔“سینئر صحافی سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد: اسلام آباد میں آج کل تحریک عدم اعتماد کے شور نے سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی ہے ،عمران خان بھی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہو چکے ہیں جبکہ اپوزیشن بھی نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن اس دوران سینئر صحافی سلیم صافی نے ایسا دعویٰ کر دیاہے کہ سن کر حکومت سوچ میں پڑ جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ”میاں شہباز شریف سے ایک گھنٹے بالمشافہ ملاقات میں اور مولانا فضل الرحمان سے بذریعہ فون گپ شپ ہوئی۔

شیخ رشید کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے ق لیگ کو پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی قرار دے دیا

اندازہ ہوا کہ نہ صرف اپوزیشن کا معاملہ صحیح ٹریک پر چل رہا ہے بلکہ اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ جس کے بعد شاید ووٹنگ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔“

ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی آصف زرداری کیساتھ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کی حمایت کریں گی

سلیم صافی نے خورشید شاہ اور دیگر اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ نشست کی تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’سونامی سرکار کے خلاف عدم اعتماد کے عمل کے اہم کردار ، باکمال سیاستدان اور مستقبل کے (شاید) سپیکر سید خورشید شاہ کے ساتھ عشائیہ پر گپ شپ ہوئی ،ان کی گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ عمران خان کا مزید اقتدار میں رہنا اس قدر ناممکن ہے جس قدر عمران خان صاحب کا شائستہ گفتگو کرنا ناممکن ہے۔‘‘

FOLLOW US