Monday January 20, 2025

“آج دنیا لیگ سپن کی یونیورسٹی سے محروم ہوگئی” شاہد آفریدی کا شین وارن کے انتقال پر پیغام

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ “آج کرکٹ کی دنیا نے وہ کھویا ہے جو میری نظر میں سپن باؤلنگ کی یونیورسٹی تھا، میں اپنے کریئر کی ابتدا سے ہی ان سے بہت متاثر تھا اور ان کے خلاف کھیلنا میرے لیے بڑا اعزاز تھا، میں وارن کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ اظہار افسوس کرتا ہوں۔”

عمران خان کی حکومت کیخلاف نہیں لیکن مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، یونس خان

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری سپن باؤلر شین وارن کا 52 برس کی عمر میں مبینہ ہارٹ اٹیک سے انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی مینجمنٹ کمپنی نے تصدیق کی ہے لیجنڈری سپنر تھائی لینڈ میں موجود تھے جہاں مبینہ طور پر ان کی حرکتِ قلب بند ہونے سے موت ہوئی۔

کیمرہ ڈرون ٹکرانے سے آصفہ بھٹو کے ماتھے پر پانچ ٹانکے لگ گئے

آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر شین وارن انتقال کر گئے

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1499756145371668485?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1499756145371668485%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F04-Mar-2022%2F1410578

FOLLOW US