اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی اسلام میں دلچسپی لیتے ہیں اور ہم سے سوالات کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں شامل انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ولی اور سنگاپورین کھلاڑی ٹم ڈیوڈ نے کئی بار اسلام سے متعلق سوالات کیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دین کی وجہ سے شرمانا نہیں چاہیے بلکہ نبی کریمﷺ کی سنتوں پر فخر کرنا چاہیے۔
منشیات کیس: تحقیقاتی ٹیم کو آریان خان کے خلاف بڑا ثبوت نہ مل سکا
وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ جب غیر ملکی کھلاڑی ہم سے ہمارے دین اور نماز کے بارے میں پوچھتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انہیں ان سب میں سکون مل رہا ہے لیکن ہم مسلمانوں کو عجیب لگ رہا ہوتا ہے کہ ہم ان کے سامنے نماز پڑھ رہے ہیں یا داڑھی رکھی ہوئی ہے لیکن انہیں اچھا لگ رہا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ولی نے مجھ سے پی ایس ایل کے دوران اسلام کے بارے میں ڈھیروں سوالات پوچھے، جب نماز میں سجدے کے لیے بیٹھتے ہیں اور پاؤں کے ٹخنے پر نشان بنتا ہے، اس حوالے سے ڈیوڈ ولی نے مجھ سے پوچھا کہ نماز کی وجہ سے یہ نشان کیسے آتا ہے۔
“عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی” شیخ رشید نے بھی اعتراف کرلیا