Monday January 20, 2025

منشیات کیس: تحقیقاتی ٹیم کو آریان خان کے خلاف بڑا ثبوت نہ مل سکا

بالی وڈ کے سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والے کروز شپ منشیات کیس میں ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کی کسی بڑی سازش کا حصہ ہیں یا کسی بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھے۔

عامر لیاقت حسین کا اپنی تیسری اہلیہ کو رمضان ٹرانسمیشن میں ساتھ لانے کا اعلان ،شوبز میں انٹری کا بھی اشارہ دیدیا

رپورٹ کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانچ کے دوران کروز پر چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں بھی پائی گئی ہیں۔ یہ تحقیقاتی ٹیم کابینہ کے وزیر نواب ملک کی طرف سے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔
ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹس کے اہم نکات:
1) آریان خان نے کبھی منشیات نہیں لی تھی، اس لیے ان کا فون اٹھانے اور ان کی چیٹ چیک کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
2) بات چیت سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آریان کسی بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھے۔
3) این سی بی کے دستور کے برعکس چھاپے کی ویڈیو ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔
4)کیس میں گرفتار کئی ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کو بیک وقت ضبطی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
5) آریان نے کبھی اپنے دوست ارباز مرچنٹ کو کروز پر منشیات لانے کو نہیں کہا۔

عمران خان کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی، عدم اعتماد کا وقت آگیا، بلاول

تفتیش ابھی مکمل ہونا باقی ہے:
کاغذ ات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات ابھی مکمل ہونا باقی ہے اور این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔
حتمی رپورٹ پیش کرنے سے قبل قانونی رائے لی جائے گی جب کہ خاص طور پر اس پہلو پر کہ آیا آریان خان پر سازش کا الزام لگایا جا سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کی شرط نظر انداز، حکومت نے پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کرنے کے بعد پٹرولیم لیوی بھی کم کر دی

FOLLOW US