Monday January 20, 2025

عامر لیاقت حسین کا اپنی تیسری اہلیہ کو رمضان ٹرانسمیشن میں ساتھ لانے کا اعلان ،شوبز میں انٹری کا بھی اشارہ دیدیا

کراچی : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری کی طرف اشارہ دے دیا اور کہا کہ میں دانیہ کو اپنے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں لیکر آؤں گا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وہ اُردو فلکس کے ساتھ بھی کچھ ڈرامے کررہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ کو بھی ان ڈراموں میں ساتھ لیکر آئیں۔

عمران خان کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی، عدم اعتماد کا وقت آگیا، بلاول

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔ اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جو کہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

آئی ایم ایف کی شرط نظر انداز، حکومت نے پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کرنے کے بعد پٹرولیم لیوی بھی کم کر دی

نیٹو کا روس کیخلاف یوکرین کو 70 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان، کس ملک سے حملےکریں گے؟

FOLLOW US