سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں کرکٹ سے متعلق بھی دلچسپ موجود ہوتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں محمد رضوان کو جادوئی انداز میں کیچ پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور زلمی کے بلے باز نے جیسے ہی بال کو ہٹ کیا تو بال ہوا میں تھی اور محمد رضوان بال کو کیچ کرنے کے لیے فیلڈر عمران طاہر کی جانب دوڑے۔لیکن اچانک محمد رضوان غائب ہوئے اور اچانک ویڈیو میں منظر عام پر آ کر بال کیچ کی۔ اب بتاتے ہیں اصل صورتحال دراصل یہ کیچ محمد رضوان نے ہی کیا لیکن ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے اپلوڈ کیا گیا تھا۔ویڈیو کو اپلوڈ کرنے کا مقصد بھی شائقین کرکٹ میں ایک منفرد اور دلچسپ صورتحال کو ایک نئے انداز میں دکھانا تھا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1491035543785721858?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491035543785721858%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailyausaf.com%2Fsports%2Fnews-202202-134692.html