Sunday January 19, 2025

داماد بھی سُسر کی طرح ہیں ۔۔ شاہین شاہ آفریدی اپنے والد کے پیر خود دباتے ہیں، اور مالش بھی کرتے ہیں

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی نیوز نامی پیج پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں شاہین شاہ آفریدی اور ان کے والد کی کچھ تصاویر موجود تھیں۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی ہیں اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین اپنے والد کی کی خدمت کر رہے ہیں، جبکہ والد آرام کر رہے ہیں۔ شاہین شاہ جس ثقافتی اور سماجی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں وہاں بڑوں کی عزت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے، جبکہ والدین کی اطاعت کو خاص مقام بھی حاصل ہے۔

لتا منگیشکر کے ساڑھے تین ارب بھارتی روپے مالیت کے اثاثوں کا وارث کون ہو گا؟ حیران کن نام سامنے آگیا

اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ، وفاقی دارالحکومت کا نیا نام تجویز کر دیا گیا

پٹھان قوم سمیت پاکستان کی تمام قوموں میں بھی بڑوں کے ادب اور ان سے حسن اخلاق سے پیش آنے کے حوالے سے خاص ہدایات دی جاتی ہیں۔ شاہد آفریدی کو بھی داماد کی یہ ادا کافی پسند آتی ہے، شاہد بھی اپنے اخلاقی اور ثقافتی روایات کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور اب نوجوان کھلاڑی اور داماد بھی اپنی اخلاقی اور ثقافتی روایتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، واضح رہے وائرل ویڈیو 2020 میں اپلوڈ کی گئی تھی البتہ ایک بار پھر وائرل ہے۔

سرفرازاحمد پر گرلز کالج کی زمین پر قبضہ کرنے کاالزام لگ گیا

ایرن ہالینڈ کراچی کی شکرگزار، بارش پر دلچسپ تبصرہ بھی کردیا

FOLLOW US