میلبورن : 24 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی فل سٹرنتھ 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فل سٹرینتھ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے اور کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا، وہی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایشیز سیریز میں حصہ لیا۔آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ سٹیو سمتھ نائب کپتان ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایشٹن ایگر ، سکاٹ بولینڈ ،ایلکس کیری ،کیمرون گرین، مارکس ہیرس ،جوش ہیزل ووڈ ،ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلس ،عثمان خواجہ ،مارنوس لابو شین ،نیتھن لیون ،میچل مارش ،مائیکل نیصر ،مچل سٹارک ،مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ، وائٹ بال کرکٹ سیریز میں شامل تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جیسن روئے کی شاندار اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو شکست دے دی
لتا منگیشکر کتنے سو کروڑ پیچھے چھوڑ گئیں؟ناقابل یقین تفصیلات سامنے آگئیں