جیسن روئے کی شاندار اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اوپنر جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
205 رنز کا ہدف کوئٹہ نے 20 ویں اوور میں مکمل کرلیا، جیسن روئے57 گیندوں پر 116 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں پر 204 رنز بنائے، فخرزمان 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

’حسنین پر اعتراض، بمرا کلیئر‘ سوالات اٹھ گئے؟

شوہر بلال شاہ پر سنگین الزام لگنے کے بعد ٹک ٹاکر حریم شاہ کھل کر میدان میں آ گئیں ، پاک فوج سے مدد مانگ لی

لتا منگیشکر کتنے سو کروڑ پیچھے چھوڑ گئیں؟ناقابل یقین تفصیلات سامنے آگئیں