پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں 6 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بلدیاتی قانون کے خلاف 6 روز سے کراچی میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔ چیئر مین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہاکہ دھرنا ختم نہیں 18 فروری تک مؤخر کررہے ہیں، 11سے 18 فروری کے درمیان قانون سازی ہوگی جبکہ انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے عہدوں کو لات مار کر اپنے دشمن بنائے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
اسلام آباد، پنجاب، پختونخوا اور آزاد کشمیر زلزلے سے لرز اٹھا
انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوئے، ناصر حسین شاہ کو بتادیا ہے کہ قانون بنے گا اور اسی مہینے یہ باتیں قانونی شکل اختیار کریں گی۔ دوسری جانب وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی مذاکرات کے بعد دھرنے میں پہنچے اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصطفیٰ کمال جیت گئے، ہم نے پی ایس پی کی بہت سی باتیں مان لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس پی اور سندھ حکومت میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے معاملے پر اتفاق ہو گیا جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہری حکومت کا نام دینے پر بات چیت جاری رہے گی۔
پی ایس ایل 7، کراچی کنگز کو ایک اور شکست ،ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا