Monday January 20, 2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی سب سے بڑی زنجیر بنائی جائے گی جبکہ مرکزی تقریب منگلا پل میر پور آزاد کشمیر میں ہوگی۔

پی ایس ایل 7، کراچی کنگز کو ایک اور شکست ،ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا

تقاریب میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا جبکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانوں میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی، تقاریب میں بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔

ننھی بچی کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز، غیر ملکی کھلاڑی دلچسپی سے سارے مناظر دیکھتے رہے

FOLLOW US