Sunday May 5, 2024

پی ایس ایل 7، کراچی کنگز کو ایک اور شکست ،ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا

کراچی : پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دیدی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے لیگ کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کے اوپنر حضرت اللہ زازئی نے اپنے کنگز کے باؤلرز کو آڑھے ہاتھوں لیا۔ حضرت اللہ زازئی نے 27 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ عمید آصف نے حضرت اللہ زازئی کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ کامران اکمل 19 گیندوں پر 20 رنز بنا کر عمید آصف کی وکٹ بن گئے۔ حیدر علی بھی 21 گیندوں پر 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بین کٹنگ 24 رنز بنا کر عمید آصف کی وکٹ بنے۔ شعیب ملک نے نصف سنچری مکمل کی اور پشاور زلمی نے20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر173رنز بنا لیے ہیں۔

ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کرشنا کماری کی سینیٹ اجلاس کی صدارت، مودی کے لیے پیغام بھی جاری کردیا

شعیب ملک نے 52 اور شرفین رودرفورڈ نے آؤٹ ہوئے بغیر 9 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی کنگز کی بیٹنگ کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا کیونکہ شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے 2 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹے، صاحبزادہ فرحان بھی بغیر کوئی رن بنائے 3 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ بابراعظم اور آئن کوکبین نےسکور 77 رنز تک پہنچایا۔ عثمان قادر نے 31 رنز بنانے والے کوکبین کو پویلین بھیج کر کنگز کی چوتھی وکٹ بھی گرادی۔ کپتان بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کنگز کا اسکور 95 رنز تک پہنچا ہی تھا کہ حسین طلعت نے 10 رنز پر کھیلنے والے محمد نبی کو آؤٹ کردیا۔ عامر یامین نے 15 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے لیکن محمد عمر نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔ محمد عمر نے عماد وسیم کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی اور میچ میں 9 رنز سے شکست کھا گئی۔ پشاور زلمی نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کی اور یہ ان کی دوسری جیت ہے۔ قبل ازیں پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں اب تک کراچی کنگز کو تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اپنی پہلی فتح کی کوشش میں ہے۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز، غیر ملکی کھلاڑی دلچسپی سے سارے مناظر دیکھتے رہے

والد، چچا، دادا کے خون کے انصاف کے لیے قانونی جنگ لڑنے والی امِ رباب کو پہلی فتح حاصل ہوگئی

FOLLOW US