Sunday January 19, 2025

صحت انصاف کارڈپروگرام ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وفاقی حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد میں صحت کارڈ کے بینرز ہٹوا دیے، سپریم کورٹ کے سینئر جج پیدل چلتے ہوئے شاہراہ دستور پر بینر سے ٹکرا گئے، عدالت پہنچتے ہی بینرز ہٹانے کا حکم جاری کیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حکم پر منگل کے روز اسلام آباد میں حکومت کے منصوبے صحت انصاف کارڈ کے بینرز ہٹا دیے گئے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اسلام آباد کی شاہراہ دستور کی گرین بیلٹ پر پیدل چل کر سپریم کورٹ آ رہے تھے کہ اس دوران وہ فٹ پاتھ پر لگے بینر سے ٹکرا گئے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اس واقعے کے بعد سینئر جج نے سپریم کورٹ پہنچ کر اپنے اسٹاف کو صحت کارڈز کے بینرز اتارنے کا حکم دیا۔اس حوالے سے عدالت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بینرز اور خاردار تار کی وجہ سے کوئی فٹ پاتھ پر بھی نہیں چل سکتا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے دی گئی بینرز اتارنے کی ہدایات کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران تک پہنچائی گئی، جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے صحت کارڈ کے بینرز اور خاردار تاریں بھی ہٹا دیں۔

صرف عمران خان کو ہی مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے معاشی بحران کے ذمہ دار اندرونی بیرونی عناصر بھی ہیں،چودھری شجاعت

9 چھکوں کے باوجود شکست پر حسن نے کپتان شاداب کو کیسے تسلی دی؟

FOLLOW US