Sunday January 19, 2025

جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد : جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا ، جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان کے 28ویں چیف جسٹس ہیں ۔ چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف حسین علوی نے 28ویں چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حلف برداری کی پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال سے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر سروسز چیفس ، وفاقی وزرا ، سپریم کورٹ کے موجودہ اور ریٹائرڈ ججز شریک تھے ۔

9 چھکوں کے باوجود شکست پر حسن نے کپتان شاداب کو کیسے تسلی دی؟

صرف عمران خان کو ہی مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے معاشی بحران کے ذمہ دار اندرونی بیرونی عناصر بھی ہیں،چودھری شجاعت

پاکستانیوں سے ٹیکس لینے کے لیے حکومت نے ٹیکنالوجی کی مدد لینے کی تیاری پکڑ لی

FOLLOW US