Sunday May 5, 2024

پی ایس ایل7، کراچی کنگز کا لاہور قلندرز جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف

کراچی : پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 ایڈیشن میں کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان نے نصف سنچری شراکت قائم کی۔ شرجیل نے 33 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔ اوپنرز نے کراچی کنگز کو 84 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس موقع پر تجربہ کار محمد حفیظ نے پہلی گیند پر شرجیل کو بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی، شرجیل نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے۔ افغانستان سے آئے محمد نبی بھی صرف 15 رنز بنا کر چلتے بنے۔ کپتان بابراعظم بھی 41 رنز بنانے کے بعد راشد خان کی وکٹ بن گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

آل راؤنڈرز عامر یامین اور لوئس گریگوری بھی کچھ خاص کارکرددگی نہ دکھا سکے ۔ حارث رؤف نے آخری اوور میں دو وکٹیں لیں لیکن کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے۔ جو کلارک نے 24 رنز بنائے جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ میچ کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا ہے البتہ کراچی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

روسی صدر کے بعد کینیڈین وزیراعظم بھی اسلام کے حق میں بول پڑے ، مسلمانوں کے دل جیت لئے

کراچی نے اپنی فائنل الیون میں صاحبزادہ فرحان اور عمید آصف کو شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز اب تک ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچ ہار چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز بھی اپنا پہلا میچ ہار گئی تھی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک (وکٹ کیپر)، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہ، محمد الیاس شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاہد آفریدی کا متبادل کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنےکی درخواست

کینیڈا سمیت دنیا بھر میں کرونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے شدید، جسٹن ٹروڈو فیملی سمیت خفیہ مقام پر منتقل

FOLLOW US