Saturday November 23, 2024

پی ایس ایل2022: کون کونسے غیرملکی کھلاڑی پاکستان آرہےہیں؟جانیں

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ اپنے آغاز سے ہی دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین اور موزوں پلیٹ فارم رہا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑی ہمیشہ مقامی ٹیلنٹ کے معترف رہے ہیں جبکہ 2020 کے بعد جب سے لیگ پاکستان منتقل ہوئی ہے وہ پاکستان کی ثقافت اور تہذیب سے بھی خوب متاثر ہوئے ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے پاکستان کی ثقافت، روایتی کھانوں، موسیقی کی دھنوں اور تہذیب سے روشناس ہونے کا سنہری موقع ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون، 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی۔ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔اس حوالے سے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے:جانسن چارلس:جانسن چارلس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔یہ ان کا دوسرا دورہ پاکستان ہے۔ وہ یہاں کے کھانوں اور ثقافت کے رنگوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنے اسکواڈ میں منتخب کرنے پر ملتان سلطانز کے مشکور ہیں

کارڈ چھپ گئے، شادی کی تیاریاں بھی ہو گئی تھیں ۔۔ وہ جوان جو شادی سے کچھ روز پہلے شہید ہو گئے اور انہیں پرچم میں لپیٹ کر گھر لایا گیا

اور وہ اپنی ٹیم کے پرانے ساتھیوں کو فیفا گیمز میں ہرانے کے لیے تیار ہیں۔ایلکس ہیلز:ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بہت معیاری لیگ ہے۔ یہاں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے والے کھلاڑیوں، خصوصاً فاسٹ باؤلرز بہت مسابقتی کرکٹ کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 4 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کھیلی تھی. انہیں پاکستان کی کرکٹ کنڈیشنز بہت پسند ہیں۔رائیلی روسو:رائیلی روسو کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے ان کی بہت سے یادیں وابستہ ہیں. ہر سال انہیں یہاں بہترین ساتھی ملتے ہیں۔یہ ایک بہت مسابقتی ٹورنامنٹ ہے جو ان کے دل کے بہت قریب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سیزن میں ایک نئے چیلنج سے نبرد ازما ہونے کے لیے تیار ہیں۔کرس جارڈن:کرس جارڈن کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک مسابقتی لیگ ہے اور انہیں اس میں شرکت کرنا بہت پسند ہے۔ وہ کراچی کنگز میں واپسی پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کا اسکواڈ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔آخری مرتبہ جب وہ کراچی کنگز کے ساتھ تھے تو ان کی ٹیم نے ٹائٹل جیتا تھا۔کولن منرو:کولن منرو کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو پاکستان میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یہاں کے فینز بہت پرجوش اور کرکٹ کے بارے میں بہت معلومات رکھتے ہیں۔لوئس گریگری:لوئس گریگری کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنا پسند کرتے تھے۔ وہ اس مرتبہ کراچی کنگز کا حصہ ہیں، جہاں وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ویرات کوہلی کی جگہ ہوتا تو شادی نہ کرتا گھریلو مسائل اور کپتانی کے دباؤ سے فارم متاثر ہوتی ہے

روپے کوزبردست جھٹکا۔ڈالرملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا، مہنگائی کانیاطوفان آنے کاامکان

FOLLOW US