کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھی بھارت کو دھول چٹادی۔ اس کے ساتھ ہی میزبان پروٹیز نے مہمان ٹیم کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش بھی کردیا۔ تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو چار رنز سے شکست دی۔ پروٹیز کے 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 49.2 اوورز مین 283 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی طرف سے ورات کوہلی 65 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ شیکھر دھون نے 61 اور دیپک چہار نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڑی اور فیہلکوائیو نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ڈوین پریٹوریس نے 2 اور سیساندا ماگالا اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 287 رنز بنائے اور اس کی ساری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کاک 124 رنز کے ساتھ نہ صرف اننگز کے بلکہ پورے میچ کے ٹاپ سکورر رہے اور مین آف میچ بھی قرار پائے۔ اس کے علاوہ دوسن نے 52 اور ڈیوڈ ملر نے 39 رنز سکور کیے۔ بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے تین ، دیپک چہار اور جسپریت بمرا نے دو ، دو جب کہ یزویندر چہل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہاں ہر مرد دو شادیاں کرتا ہے ۔۔ جانیں یہ کون سا گاؤں ہے جہاں کوئی بھی مرد ایک شادی نہیں کرتا
بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ پاکستان کے مظفر خان نے اپنے نام کرلیا
اگر میں حکومت سے نکل کر سڑکوں پر آگیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، وزیر اعظم نے اپوزیشن پر واضح کر دیا