Sunday January 19, 2025

بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ پاکستان کے مظفر خان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد : بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ پاکستان کے مظفر خان نے افغان حریف ناک آوٹ کرکے اپنے نام کر لیا ۔ فائٹ کے مہمان خصوصی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ تھے جبکہ ورلڈ باکسنگ کونسل مڈ ل ایسٹ چیمپین عثمان وزیر بھی پاکستانی باکسر کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سپورٹس کمپلکس کے لیاقت جمازیم میں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز میں گھمسان کا رن پڑا۔ پہلے چار رائونڈز میں دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے اور شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ مہمان خصوصی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ تھے جبکہ ورلڈ باکسنگ کونسل مڈ ل ایسٹ چیمپئن عثمان وزیر بھی پاکستانی باکسر کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔

اگر میں حکومت سے نکل کر سڑکوں پر آگیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، وزیر اعظم نے اپوزیشن پر واضح کر دیا

پاکستان کے مظفر خان نے فٹ ورک اور لفٹ رائٹ پنچز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حریف کو کئی مرتبہ گرنے پر مجبور کیا اور پانچویں رائونڈ میں فیصلہ کن مکا رسید کرتے ہوئے احمد سمیر کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فتح کے بعد مظفر خان نے لیگ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور فتح کو اپنے کوچز اور فینز کی مرہون منت قرار دیا ،پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ احسان الحق کا کہنا تھا کہ ایونٹ کی میزبانی دینے پر ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر کے خصوصی شکرگزار ہیں،پاکستان بحیرہ عرب کے سولہ ممالک کا میزبان ہے،پکستان کے نوجوانوں میں ریسلنگ،کبڈی اور باکسنگ کا خاص جنون ہے،پکستان باکسنگ لیگ ملک میں کھیل کو فروغ دے گی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے ایونٹ کے انعقاد میں ہماری بہت مدد کی جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

تحقیقات سے نہیں گھبراتی لیکن ۔ حریم شاہ نے بھی حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کااظہار کردیا

مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جاتا ، وزیر اعظم نے اعتراف کرلیا

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

FOLLOW US