اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہیں پارلیمنٹ میں بولنے نہیں جاتا، اپوزیشن شور شرابہ کرتی ہے ۔ عوام سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ مجھے عوام کے سوالات کے جوابات پارلیمنٹ کے اندر دینے چاہئیں مگر وہاں پارلیمنٹ میں میری تقریر کے دوران بہت شور کیا جاتا ہے ، میں نے گزشتہ دنوں ریاست مدینہ پر مضمون لکھا تو مخالفین نے کہا کہ یہ دین کے پیچھے چھپا رہاہے ، جان لیں کہ مجھ جیسے شخص کو سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی ، اللہ نے س کچھ عطا کیا تھا ، مجھ سے پہلے ایساکوئی شخص نہیں تھا جو سیاست میں آنے سے پہلے شہرت رکھتا ہو مگر اللہ نے یہ عزت مجھے دی کہ سیاست سے قبل ہی مجھے شہرت مل چکی تھی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 25 سال پہلے ہمارا نظریہ دیکھیں ، ہمارا روز اول سے منشور ہے کہ ہم نے اسلامی فلاحی ریاست بنانی ہے جس کی بنیاد ریاست مدینہ پر ہے ، علاقہ اقبال نے بھی یہی خواب دیکھا تھا۔
محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ائیر کا اعزاز لے اڑے
ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے
نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں