Sunday January 19, 2025

ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں، لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی۔بھارتی ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ میری ریکوری طویل ہورہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹے کا بھی سوچنا ہے، جس کے ساتھ زیادہ سفر کرکے اسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔اُن کا کہنا تھا کہ میرے گھٹنے مجھے تکلیف دے رہے ہیں، جسم ساتھ نہیں دے رہا، میں ہارنے کی کوئی وجہ نہیں بتا رہی۔ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

فائیو جی کے خطرناک اثرات۔۔۔ 4 ایئر لائنز کااچانک امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کرنیکا اعلان

اسلام آباد کے فلیٹ میں لڑکی اور لڑکے پر جنسی تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت، عدالت میں پیش ہو کر منحرف گواہ اسد اور لڑکی نے کیا کہا؟

تین پاکستان کھلاڑی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے میں کامیاب بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،

FOLLOW US