Monday January 20, 2025

’پہلے گھٹنوں میں درد،پھر جوڑوں میں اور اب کمر کا مسئلہ ‘ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈیٹر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب میرے پرزے جواب دے رہے ہیں، پہلے گھٹنوں کا درد ہوا، پھر جوڑوں میں تکلیف ہوئی، اب کمر کا مسئلہ آن کھڑا ہوا ہے، اب کرکٹ مقابلے بھی سخت ترین ہونے لگے ہیں، میں البتہ دیگر لیگز میں شرکت کرتا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیون ملتوی کر دی جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے، اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔

جاز کے 14کروڑ ، ٹیلی نار 25کروڑ، زونگ کے7 کروڑ پاکستانی صارفین کا ذاتی ڈیٹا ہیک ، فروخت کیلئے پیش

ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران نریندر مودی کی تقریر کا تماشا بن گیا ، وجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

عثمان مرزا تشدد کیس، عدالت نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

FOLLOW US