لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ موسیقار عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے۔یہ آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔ یہ ترانہ ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔یہ ترانہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے۔یہ ترانہ پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کوویڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے جبکہ آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ “گروو میرا” بھی گنگنایا تھا۔پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسیقار کے لیے ایک خواب کی مانند ہوتا ہے، یہ اعزاز دینے پر وہ پی سی بی کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ، دونوں معروف گلوکار ہیں اور اس ترانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے پر انہیں فخر ہے۔
🚨 Breaking News 🚨
The #HBLPSL7 anthem will feature the voices of @itsaadee and Aima Baig, and will be produced by @abdullah_s_sid.
Excited?Read more: https://t.co/9ZCJJuMiak #LevelHai pic.twitter.com/tGqEvDzinL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 13, 2022