Tuesday January 21, 2025

حریم شاہ نے جن پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنائی وہ کس کے ہیں ؟ ایف آئی اے کے حرکت میں آنے کے بعدٹک ٹاکر نے سچ بتا دیا

لاہور : حریم شاہ کو بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا ، ایف آئی اے حرکت میں آئی تو ٹک ٹاک سٹار نے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے اسے مذاق قرار دیدیا اور پیسوں کا مالک بھی سامنے آ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ میری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا لیکن میں نے کبھی منی لانڈرنگ کی ہی نہیں اور نا ہی مجھے اس حوالے سے کوئی آگاہی ہے۔حریم نے اپنی گفتگو کو ایک مذاق قرار دیا اور رقم کے حوالے سے انکشاف کیا کہ میں اپنے بھائی کے آفس میں آئی تھی اور وہاں میں نے کچھ رقم رکھی دیکھی تو ان کی اجازت سے وہ رقم ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کی۔

حکومت کیلئے منی بجٹ منظور کروانا آسان ہو گیا، حکومت اپنے اتحادیوں کو راضی کرنے میں کامیاب

آئی ایم ایف سے قرض لینے کا سلسلہ 1958 سے شروع ہوا ، ترجمان پنجاب حکومت ٹک ٹاکر کے مطابق جس رقم کو ویڈیو میں استعمال کیا وہ غیر قانونی نہیں تھی، میں یہی بتانا چاہوں گی کہ جو منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ بتاکر نہیں کرتے جب کہ میں امیگریشن کلیئر کرکے لندن آئی ہوں،جس کو کیمروں کی مدد سے چیک بھی کیا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں حریم شاہ کے ساتھ ایک اور شخص موجود ہے جس نے خود کو منی ایکسچینج کا ملازم ظاہر کیا اور بتایا کہ یہ پیسہ اس کا ہے۔ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ میں نے حریم کو کال کی تھی جس پر وہ میرے آفس لنچ کے لیے آئیں تو کلائنٹ کا جو پیسہ مجھے ڈیپازٹ کرنا تھا وہ رکھا ہوا تھا جس پر حریم نے مجھ سے ان پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنانے کی اجازت مانگی تھی۔ مذکورہ شخص نے کہا کہ ان کا پیسہ قانونی ہے، اگر منی لانڈرنگ کرنی ہوتی تو کھلے عام پیسہ ظاہر نہ کرتے، اس پیسے کا ثبوت موجود ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے ان بڑے لوگوں جن میں بزنس ٹائیکون بھی شامل ہیں انہیں پکڑیں جو حقیقت میں منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔

حوثی باغیوں کو شکست، یمنی فوج نے اہم علاقے کا قبضہ حاصل کرلیا، عرب اتحاد کا پورا یمن آزاد کرانے کا اعلان

“علی زیدی اپنی گاڑی کے ٹائر تبدیل کرنے تک کے پیسے چیئرمین کے پی ٹی سے وصول کرتے تھے” پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات نے بڑا الزام عائد کردیا

FOLLOW US