Sunday January 19, 2025

محمد حفیظ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے مزید کھیلنا چاہتے تھے، آل رائونڈر نے بورڈ کے ساتھ خراب تعلقات کے مدنظر ریٹائرمنٹ لی: شاہد آفریدی

لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں محمد حفیظ کا بیان سن رہا تھا، ان کے رویے سے واضح تھا کہ وہ جلد ریٹائرمنٹ لینے کے بجائے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں فرق پر بات کرتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ بالکل ایسا ہی محمد حفیظ کے ساتھ ہوا ہے تاہم خوشی اس بات کی ہے کہ حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے کو کسی بڑے تنازع میں تبدیل نہیں کیا۔ شاہد آفریدی نے دوران گفتگو محمد حفیظ کے شاندار کرکٹ کیریئر کا بھی اعتراف کیا اور ان کے اہل خانہ سمیت والدین کو مبارکباد بھی دی۔

وزیرعظم عمران خان کے اثاثے کتنے ہیں، کل کتنے ٹیکس دیا، پوری قوم کو حیران کر دینےوالی تفصیلات سامنے آ گئیں

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ 41 سالہ محمد حفیظ نے پاکستان کیلئے 2003ء سے 2021ء کے دوران 392 بین الااقومی میچو ں میں 12789 رنز 21 سنچریوں 64 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے، حفیظ نے ٹیسٹ کیرئیر میں 3652 رنز سکور کیے اور 53 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل میں انہوں نے 6614 رنز بنائے جبکہ 139 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ محمد حفیظ نے 160 کیچ لینے کے ساتھ بطور آف بریک بولر 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مولانا فضل الرحمان کو حصہ مل چکا ہے، اب لانگ مارچ صرف دکھاوے کے لیے ہو گا

خواجہ آصف کیخلاف 10ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم سے جواب طلب کرلیا

FOLLOW US