Monday May 13, 2024

اہم ترین پی ٹی آئی رہنما و سنیٹر کے نااہل ہونے کی خبریں دے دی گئیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہر صادق نے بھی سینٹر فیصل واوڈا کے نااہل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر صادق کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے فیصل واوڈا نااہل ہو چکے ہیں کیونکہ اگر ان کے کیس میں دم ہوتا تو وہ ایم این اے کی سیٹ کیوں چھوڑتے۔ اس کا مطلب کاغذات نامزدگی میں کوئی مسئلہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو بھی انہیں سینیٹ ٹکٹ دینے کی بجائے معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دینا چاہئیے تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پیپلز پارٹی کے رہنما سے مخاطب ہو کر استفسار کیا کہ عبدالقادر مندوخیل صاحب! درخواست گزاروں نے کہا تھا کہ ہم حتمی دلائل دے چکے،

“محمدﷺ کی توہین آزادی اظہار نہیں” روسی صدر پیوٹن کھل کر بول پڑے

سال 2022 دنیا کا خطرناک ترین سال ہوگا ، اس سال میں کیا کیا لرزہ خیز واقعے پیش آئیں گے ؟ بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں سامنے آگئیں

کیا آپ مزید دلائل یا دستاویزات دینا چاہتے ہیں عبدالقادر مندوخیل نے جواب دیا کہ 30 ویں پیشی ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال سے کمیشن تنبیہ کر رہا ہے، جو سوال پوچھے گئے ان کے جواب آ جائیں، میرے اضافی دلائل نہیں ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ وہ جواب دیں نہ دیں، فیصلہ کرنا کمیشن کا کام ہے، یہ آخری بار ہے۔عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، جس پر متعلقہ آر او کو کوئی سزا نہیں ہوئی، آر او نے فیصل واوڈا کو نا اہل کرنے کی بجائے میرے کاغذات مسترد کیے تھے، میں نے امریکی سفارت خانے کو نوٹس بھیجا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم افراد کو جواب نہیں دیتے، میں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ہی ان سے پوچھ لے، فیصل واوڈا نے غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کی ہے۔ الیکشن کمیشن سے عبدالقادر مندوخیل نے استدعا کی کہ آپ امریکی قونصل خانے سے فیصل واوڈا کی شہریت کی انکوائری کرائیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کوئی ثبوت الیکشن کمیشن میں نہیں دیے گئے۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ ہم نے تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ہیں، ہم سے جو سوال کیے گئے ان کے جواب زبانی بھی دیے اور تحریری بھی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ ہے یا نہیں، مگر ہم اس میں گئے تھے، فیصلہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ کب کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے کیے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کیس کو بھرپور انداز سے سنا، کمیشن نے درخواست گزار سے سوالات کیے کہ متعلقہ فورم سے کیوں رجوع نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو سوال کیا اس کا جواب دیا اور ثبوت پیش کیے۔ درخواست گزاروں نے مختلف بہانے بنائے، ہم نے الیکشن سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے، الیکشن کمیشن کو مطمئن کر دیا ہے۔

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے کیس میں گرفتار 64 افراد کو رہا کر دیا گیا

وزیراعظم کے انٹرویو نے امریکی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیراعظم کو واشنگٹن آنے کی باضبطہ دعوت ملنے کا امکان

FOLLOW US