Wednesday January 22, 2025

لاہور قلندرز کے نئے کپتان کا اعلان ہوگیا،شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کردیا۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ اس سے قبل لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کررہے تھے۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ہمارے سفر کا ایک اہم دن ہے، ہم نے ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا عزم کیا تھا، ہم نے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرایا، ہماری کوشش نوجوانوں کو موقع دینا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے سفر کا اہم موڑ ہے، مجھے آج سب سے زیادہ خوشی ہو رہی ہے، آج سے لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی ہوں گے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ٹیم نہیں ہے یہ فیملی ہے، یہ میرے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے، اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، سو فیصد پرفارم کریں گے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولرز اچھا کپتان ثابت ہو سکتا ہے،

پنجاب حکومت کا مستقل سرکاری ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان

پرینتھا کمار ا کا قتل ، مولانا طارق جمیل نےکس سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ؟پوری قوم شرمسار

کوشش کریں گے کہ تبدیلی لے کر آئیں، سب سے سیکھنے سے کوشش کروں گا، میرے لیے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں کپتانئ کی ہو تو انٹرنیشنل میں دباو کا سامنا کرنے میں آسانی ہوتی ہے، بابر اعظم میرا فیورٹ بیٹسمین ہے، محمد رضوان کی پرسنیلٹی مجھے سب سے زیادہ پسند ہے، رضوان کے ساتھ کھیلنا سب سے اچھا لگتا ہے۔نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کا یہ سال بہت اچھا رہا ہے ہماری رینلنگ بہتر ہو رہی ہے، کھلاڑیوں کی بھی رینکنگ اچھی ہورہی ہے آئندہ برس بھی اچھی پرفارمنس ہو گی، لاہور قلندرز کے ساتھ فیملی والا ماحول ہے یہاں کبھی دباؤ محسوس نہیں ہوا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک بہت خوشی کا دن ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں شکست کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

لکی مروت، تحصیل سب ڈویژن میں دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہو گیا

FOLLOW US