Wednesday January 22, 2025

لکی مروت، تحصیل سب ڈویژن میں دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہو گیا

لکی مروت : لکی مروت کی تحصیل سب ڈویژن میں دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہو گیا جس کے بعد جے یو آئی کے امیدوار کو کامیابی مل گئی۔تحصیل بینٹی میں جمعیت علماء اسلام ف کے مولانا انور بادشاہ 1021 ووٹ لے کر تحصیل چئیرمین منتخب ہو گئے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تحصیل الیکشن کے بعد امیدواروں کے حامیوں کے احتجاج پر ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ ضلع لکی مروت کی چار تحصیلوں پر سیف اللہ برادران اور مروت اتحاد گروپ کے پینل کامیاب ہوگئے۔۔لکی مروت کی چوتھی تحصیل ٹرائبل سب ڈویژن بیٹنی کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سیف اللہ برادران اور ہشام انعام اللہ خان گروپ کے اشفاق خان بیٹنی نے کل1419 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ جے یوآئی کے مولانا نوربادشاہ 1001 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پرینتھا کمار ا کا قتل ، مولانا طارق جمیل نےکس سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ؟پوری قوم شرمسار

تاہم اب دوبارہ گنتی کے بعد یہ نتائج تبدیل ہو گئے ہیں۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے پی کے میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کی تاریخی اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سینکڑوں کارکنوں نے جے یو آئی کے ضلعی آفیس جیکب آباد سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، حماداللہ انصاری، چاکر خان جکھرانی، تاج محمود امروٹی، معاویہ بنگلانی، محمد موسی مہر کی قیادت میں خوشی میں بڑے ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور جے یو آئی اور جے ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کی جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے، سینکڑوں شریک عوام نے خوشی میں شہر کے مختلف راستوں شاہی بازار، بھٹا ئی بازار، صرافہ بازار، قائد اعظم روڈ پر مارچ کی اور نعرے لگائے ،بعد میں شہر اہم ڈی سی چوک اور پریس کلب کے باہر جلسہ کی صورت اختیار کرگیا۔ اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ جے یو آئی خداپرست اور انسان دوست تنظیم ہے اور بلا کسی تفریق کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں کی آزادی مارچ اور دیگر مسلسل عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد نے کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی ملی ہے جو ہمارے لئے قابل فخر ہے، امید کی دیگر صوبوں میں بلدیاتی سمیت عام الیکشن میں جے یو آئی کامیاب ہوگی اور عوام کے بنیادی حقوق امن اور سکون فراہم کر کے دم لیں گے

صوبہ پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی ؟ ایچ ای سی نے اعلان کر دیا

لاہور ، دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ کے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، 3افراد جاں بحق

FOLLOW US