Wednesday May 1, 2024

بلدیاتی انتخابات میں شکست کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

پشاور : خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔جس کی بنیاد پر ارکان قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت ہر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکسست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں انشکاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکت کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑے اندرونی اختلافات تھے۔ بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے سے پہلے قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور 4 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لکی مروت، تحصیل سب ڈویژن میں دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کا نتیجہ تبدیل ہو گیا

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں مشاورتی اجلاس آج ہونے کا امکان ہے جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا ، اسپیکر قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے بعض وزراء کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا گیا ہے۔قبل ازیں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں بھی طلب کی تھیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے شکست کی وجوہات کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی جبکہ ان ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہوگا، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پرینتھا کمار ا کا قتل ، مولانا طارق جمیل نےکس سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ؟پوری قوم شرمسار

صوبہ پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی ؟ ایچ ای سی نے اعلان کر دیا

FOLLOW US