Sunday January 19, 2025

پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی کی 16 سالہ تاریخ میں کیلنڈر ایئر میں 20 کامیابیاں حاصل کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں کیلنڈر ایئر میں 20 کامیابیاں حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ قومی ٹیم نے رواں سال 29 میں سے 20 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی، 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 3 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ اس سے قبل قومی ٹیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں 2018ء میں 19 میں سے 17 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، بھارتی ٹیم نے 2016ء میں 21 میں سے 15 میچز جیتے تھے ، جنوبی افریقہ نے 2021ء میں 23 میں سے 15 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی، بھارتی ٹیم نے 2018ء میں 19 میچز میں سے 14 مقابلے جیتے تھے۔

نجی اسپتال سے بھاگنے والا اومیکرون کا متاثرہ شخص دوبارہ پکڑا گیا

یاد رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 3 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مجموعی طور پر 14 چوکے اور 12 چھکے لگائے، برینڈن کنگ نے 43، بروکس نے 49 اور کپتان نکولس پوراننے 64 رنز بنائے۔ محمد وسیم نے 2 جبکہ شاہنواز دھانی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے بیٹنگ کی تو ویسٹ انڈیز ٹیم کا دیا گیا 208 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر محمد رضوان نے 87 اور بابراعظم نے 79 رنز سکور کرکے ٹیم کو فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ فخر زمان نے 12 اور آصف علی نے 21 رنز بنائے۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

وسیم اکرم کے بعد ایک اور معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

دوسری جانب کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ سیریز 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کی گئی، پی سی بی اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ آج واپس وطن روانہ ہو جائیگا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 18 دسمبر سے کراچی میں ہی شروع ہونی تھی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ تھی۔

جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 11 ارب پچاس کروڑ ملیں گے لڑکا گورا ہو یا کالا بس اس میں کون سی دوباتیں ہونی چاہئیں،

FOLLOW US