Saturday May 11, 2024

نجی اسپتال سے بھاگنے والا اومیکرون کا متاثرہ شخص دوبارہ پکڑا گیا

کراچی : کراچی کے نجی اسپتال سے بھاگنے والا اومیکرون کا متاثرہ شخص دوبارہ پکڑا گیا۔ نجی اسپتال سے فرار ہونے والے اومیکرون کے متاثرہ مریض کو دوبارہ قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپتال سے فرار ہونے والے اومیکرون کے مریض کو دوبارہ پکڑ کر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ اومیکرون کا شکار 35 سالہ شخص وائرس کی تشخیص کے بعد اسپتال سے فرار ہو گیا تھا جسے دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق فرار مریض کے پکڑے جانے کے بعد قرنطینہ سینٹر کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آیا جس کی محکمہ صحت کے ذرائع نے تصدیق کی، تاہم متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار ہو گیا تھا۔

جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 11 ارب پچاس کروڑ ملیں گے لڑکا گورا ہو یا کالا بس اس میں کون سی دوباتیں ہونی چاہئیں،

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اومی کرون وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے کیٹیگری سی اور اومی کرون والے ممالک پر سفری پابندی لگائی ہے، تاہم برطانیہ کیٹیگری سی میں نہیں آتا۔ ذرائع کے محکمہ صحت نے بتایا کہ رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں پہلے کورونا وائرس اور بعد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی۔ بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کو محکمہ صحت نے ایئر پورٹ سے شاہراہِ فیصل پر واقع نجی ہوٹل منتقل کیا، جہاں اس میں جینوم سکوینسنگ کے بعد اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اومیکرون سے متاثرہ مذکورہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار اختیار کر گیا۔ مذکورہ شخص کے فرار کے حوالے سے محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ قرنطینہ پر سیکیورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ، پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمے داری ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ نجی ہوٹل میں اب بھی کورونا سے متاثرہ 19 افراد قرنطینہ میں ہیں جنہیں سیکیورٹی ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ 19 میں سے 5 افراد کی جینوم سکوینسنگ ابھی ہونی ہے، جبکہ سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث اب تک 38 افراد قرنطینہ سے فرار ہو چکے ہیں۔

تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں 17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا سرکاری سطح پر سیمنٹ، سریا، اور اینٹ کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی سے تنگ دلہا بارات چھوڑ کر حکومت مخالف احتجاجی ریلی میں شامل

FOLLOW US