Sunday January 19, 2025

وسیم اکرم کے بعد ایک اور معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

دبئی: وسیم اکرم کے بعد ایک اور معروف پاکستانی شخصیت کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔ دبئی حکام کی جانب سے اداکار ہمایوں سعید کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا ہے، کچھ روز قبل کرکٹر وسیم اکرم کو بھی گولڈن ویزہ جاری کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو دبئی کا گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہمایوں سعید نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزہ ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا دبئی کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے اور میرے کام سے جو محبت کی ہے اس کا مشکور ہوں۔ اداکار نے مزید کہا وہ اور ان کے اہل خانہ ہمیشہ سے دبئی سے محبت کرتے ہیں اور دبئی میں گزاری گئی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

نجی اسپتال سے بھاگنے والا اومیکرون کا متاثرہ شخص دوبارہ پکڑا گیا

انسٹا پر جاری اپنے پیغام میں ہمایوں سعید نے دبئی کی حکومت اور خاص طور پر دبئی فلم اور ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ ہمایوں سے سعید کے علاوہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔ کچھ روز قبل معروف پاکستانی سابق کرکٹر وسیم اکرم کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ جاری کیا گیا تھا۔ وسیم اکرم نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ ’’کرکٹ میں میری کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت دبئی کی طرف سے گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے۔

جو میری بیٹی سے شادی کرے گا اسے 11 ارب پچاس کروڑ ملیں گے لڑکا گورا ہو یا کالا بس اس میں کون سی دوباتیں ہونی چاہئیں،

تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں 17 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا سرکاری سطح پر سیمنٹ، سریا، اور اینٹ کی قیمتوں میں اضافہ

FOLLOW US