Sunday January 19, 2025

پاک بھارت ٹاکرا۔۔کھیل کے میدان سے قوم کے لیے بری خبرآگئی

ڈھاکا: ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ کے آغا ز میں ہی بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہرمن پرت سنگھ نے 13ویں منٹ میں ملنے والے پنلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ابتدائی دونوں کوارٹرز میں بھارت کی ٹیم دو مرتبہ 10 کھلاڑیوں تک محدود ہوئی لیکن پاکستان کی ٹیم دونوں مرتبہ دو، دو منٹ کے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔ تیسرے کوارٹر میں حماد الدین کو گرین کارڈ دکھایا گیا تو پاکستان کی ٹیم دو منٹ کے لیے ایک کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہو گئی، بھارت نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور آکاش دیپ نے گیند کو گول کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کردی۔تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل پاکستان نے میچ میں گول سکور کرتے ہوئے بھارت کی برتری کو کم کردیا۔میچ کے اختتامی اوورز میں ہرمن پریت نے بھارت کی برتری کو مستحکم کرتے ہوئے تیسرا گول کردیا اور یوں بھارت نے میچ میں 1-3 سے فتح حاصل کر لی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میں 13 سال پرانا منظر دوبارہ دہرایا گیا

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ٹکر مار کر زخمی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ،دراصل حادثہ کس طرح ہوا؟ جانئے

FOLLOW US