لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں 3 میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں مدمقابل ہوئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 13 سال پرانا یادگار لمحہ ایک بار پھر دیکھنے میں آیا۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈین بیٹر نے ہوا میں شاٹ کھیلا جس کو کیچ کرنے کیلئے محمد حسنین اور ممکنہ طور پر آصف علی گیند کے نیچے آئے ۔ تاہم دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی امید پر گیند کو دیکھتے رہے اور کیچ ڈراپ ہوگیا۔
اس سے قبل ایسا منظر ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی 2008ء میں دیکھنے میں آیا تھا جب 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں عمر گل کی گیند پر کرس گیل نے شاٹ ہوا میں کھیلا اور کیچ کرنے کے لیے سعید اجمل اور شعیب ملک گیند کے نیچے آئے تاہم دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے اور اس دوران گیند زمین پر گری اور کیچ ڈراپ ہوگیا، اس منظر پر قومی کھلاڑیوں کا کافی مذاق بھی اڑایا گیا تھا۔
اب 13 سال بعد یہ لمحہ دوبارہ دیکھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے۔
اس کے علاوہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہنواز دھانی اور ویسٹ انڈیز کے بیٹر ڈیرن براوو بھی مذاق کرتے دکھائی دیے۔
شعیب ملک سے شادی کس خوبی سے متاثر ہو کر کی ؟ ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ دل کی بات بتا دی
آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز! سپریم کورٹ نے 16ہزار سرکاری ملازمین کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا
https://twitter.com/taimoorze/status/1471476767806431237?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1471476767806431237%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2021-12-17%2Fnews-2991830.html