Sunday January 19, 2025

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ٹکر مار کر زخمی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ،دراصل حادثہ کس طرح ہوا؟ جانئے

لاہور : عائشہ اکرم نے ٹکر مار کر زخمی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق کچھ دن قبل شاہدرہ کے ٹول پلازہ کے قریب ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھیں کہ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا جس حوالے سے پولیس نے بعدازاں بیان میں کہا تھا کہ حادثہ ٹک ٹاکر کا برقع ٹائرمیں آنے باعث پیش آیا تاہم اب خبر موصول ہو رہی ہے کہ انہیں کسی موٹر سائیکل سواروں نے ٹکر ماری ۔ عائشہ اکرم نے ایس پی سٹی اورڈی ایس پی شاہدرہ کو بیان دیتے ہوئے کہا بھائی کے ساتھ جاتے ہوئے ملزمان نے نازیباحرکات کیں اور پھر ٹکرماری، واقعے میں عائشہ اکرم اور اس کا بھائی دونوں زخمی ہو گئے تھے۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

شعیب ملک سے شادی کس خوبی سے متاثر ہو کر کی ؟ ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ دل کی بات بتا دی

آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز! سپریم کورٹ نے 16ہزار سرکاری ملازمین کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

او آئی سی اجلاس، حکومت کا موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں ہفتہ اور پیر کے روز عام تعطیل ہو گی۔ وزیرِداخلہ شیخ رشید

FOLLOW US