Sunday January 19, 2025

شعیب ملک سے شادی کس خوبی سے متاثر ہو کر کی ؟ ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ دل کی بات بتا دی

کراچی: بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پہلی مرتبہ اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک سے شادی کا فیصلہ ان کی سادگی سے متاثر ہو کر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے نجی پروگرام میں اپنے بیٹے ازہان کے ہمراہ شرکت کی جس دوران میزبان احسن خان نے ان سے سوال کیا کہ ’’شعیب کی کون سی ایک خوبی کی وجہ سے آپ نے ان سے شادی کا فیصلہ کیا؟‘‘ احسن خان کے سوال کے جواب میں پہلے تو ثانیہ مرزا نے کہا کسی سے شادی کرنے کے لیے ایسا کوئی ایک لمحہ نہیں ہوتا۔ یہ فیصلہ وقت کے ساتھ لیا جاتا ہے جب آپ ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔بعد ازاں ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی وہ خوبی بتائی جس نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے کہا شعیب کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہوں نے زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا، پاکستان کے لیے برسوں سے کھیل رہے ہیں اور کامیاب کرکٹر ہیں لیکن ان کی سادگی وہ خوبی ہے جس نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا۔

آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز! سپریم کورٹ نے 16ہزار سرکاری ملازمین کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے اب حجر اسود کو گھر بیٹھے دیکھا جا سکے گا

او آئی سی اجلاس، حکومت کا موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں ہفتہ اور پیر کے روز عام تعطیل ہو گی۔ وزیرِداخلہ شیخ رشید

FOLLOW US