ریاض : حجرا سود کواب ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے گھربیٹھے نہ صرف دیکھا بلکہ چھوا بھی جاسکے گا۔ سعودی عرب کی حکومت نے ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھرکے مسلمانوں کواب گھر بیٹھے خانہ کعبہ میں نصب حجراسود کو دیکھنے اورچھونے کا موقع فراہم کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے منتظم اعلٰی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عجائبات کے خزانے موجود ہیں۔ سب عجائبات اورمقامات کو ڈجیٹلائز کرکے دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہئیے اور اپنا پیغام عام کرنا چاہئے۔
سلمان خان نے اپنا گھر ماہانہ کتنے کرائے پر دے دیا ؟ بالی ووڈ میں خبر پھیل گئی