Sunday January 19, 2025

کورونا کا کاری وار، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی

کراچی : ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کی ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ سیریز کو جون 2022 تک ملتوی کیا گیا ہے ۔ جون میں اس سیریز کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے کئی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث سیریز ملتوی کی گئی ہے۔ مہمان ٹیم ٹی 20 میچ کھیلنے کے بعد آج رات واپس روانہ ہوجائے گی۔ جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ ملتوی آیا ہے وہ پاکستان میں ہی قرنطینہ مکمل کریں گے اور پھر اسا کے بعد واپس اپنے ملک روانہ ہوں گے۔

خانیوال ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے اپنا ہی ووٹ ضائع کرلیا

اسلام آباد میں کل سے 3 روز کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ، ‘ حق دو گوادر کو’ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا

FOLLOW US