Sunday January 19, 2025

خانیوال ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے اپنا ہی ووٹ ضائع کرلیا

خانیوال : خانیوال ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے اپنا ہی ووٹ ضائع کردیا، نورین ڈاہا نے مہر لگا کر ووٹ کاسٹ کرتے وقت میڈیا کو دکھایا، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران جب انتخابی امیدوار نورین نشاط ڈاہا ووٹ کاسٹ کرنے آئیں تو پی ٹی آئی امیدوارنورین نشاط ڈاہا نے اپنا ووٹ شو کرنے پر ضائع کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورین نشاط ڈاہا نے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے بعد اپنا ووٹ میڈیا کو دکھا دیا۔

اسلام آباد میں کل سے 3 روز کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔ تاہم ن لیگی امیدوار رانا محمد سلیم نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پولنگ اور انتظامی امور سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں کہ پری زائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے، سکیورٹی اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے، حلقے میں کل 183 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے، پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے، پریذائیڈنگ افسران فوراً فارم ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ کریں گے، انٹرنیٹ کی سہولت نہ پر پریذائیڈنگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم جمع کرایں گے۔

’’جہانگیر ترین تردید کے سوا اور کیا کرتے ، ایسے اخراجات۔۔‘‘جسٹس (ر)وجیہہ الدین ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے

حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ، ‘ حق دو گوادر کو’ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا

FOLLOW US