Sunday November 24, 2024

حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ، ‘ حق دو گوادر کو’ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا

گوادر : وفاقی اور صوبائی حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ‘ حق دو گوادر کو’ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین سے وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اسد عمر ، زبیدہ جلال اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ مظاہرین کے مطالبے پرمولانا ہدایت الرحمان کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،مظاہرین کے دیگر مطالبات بھی تسلیم کرلیے گئے ہیں ۔ گوادر کے شہریوں کی جانب سے دو ہفتوں سے دھرنے کا سلسلہ جاری تھا۔صوبائی حکومت کی جانب سے وزیراعلی قدوس بزنجو نے معاہدے پر دستخط کئیے۔

’’جہانگیر ترین تردید کے سوا اور کیا کرتے ، ایسے اخراجات۔۔‘‘جسٹس (ر)وجیہہ الدین ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے

پٹرول کی قیمت میں 11 روپےفی لٹر کمی ہو سکتی تھی،حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس، ڈیلرز کو دئیے گئے منافع کے سبب عوام کو پورا فائدہ نہ مل سکا

وزیر دفاع پروویز خٹک کے خلاف نااہلی اور صوبہ بدری کی درخواست دائر کر دی گئی

FOLLOW US