کراچی : تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ۔ ویسٹ انڈین اوپنرز برینڈن کنگ اور شمراہ بروکس نے ٹیم کو 66رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ کنگ نے 21 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے لیکن نصف سنچری سے قبل ہی محمد وسیم نے ان کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔ بروکس نے بھی 49رنز کی اننگز کھیلی لیکن شاہنواز دھانی نے ان کو چلتا کردیا۔نکولس پوران کا ساتھ دینے ڈیرن براوو آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 50رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔ نکوپلس پوران نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور براوو کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 93رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن وسیم نے انہیں بھی چلتا کردیا۔
خانیوال ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے اپنا ہی ووٹ ضائع کرلیا
اختتامی اوورز میں ویسٹ انڈین بلے باز زیادہ تیزی سے رنز نہ بنا سکے لیکن سکور بورڈ پر 3 وکٹوں پر 207 رنز کا مجموعہ سجانے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام کراتے ہوئے محمد حسنین اور شاہنواز دھانی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں سمیت مہمان ٹیم کے وفد کے 5 افراد کے کورونا ٹیسٹ آج مثبت آنے کے سبب میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا تاہم بعد میں دونوں ملکوں کے بورڈز نے باہمی اتفاق سے میچ کا شیڈول کے مطابق انعقاد کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد میں کل سے 3 روز کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ