Friday November 29, 2024

ثقلین مشتاق نے بابراعظم کو ون اوور چیلنج ہرا دیا

لاہور : ثقلین مشتاق اپنے دور کے بہترین آف سپنر تھے جبکہ بابراعظم وائٹ بال فارمیٹ میں دنیا کے بہترین بلے باز ہیں۔ بہت سے شائقین دنیا کے نمبر ایک ون ڈے بلے باز اور سپن گرو کے درمیان ٹاکرا دیکھنا پسند کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مداحوں کے ایک تفریحی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عبوری ہیڈ کوچ پاکستانی کپتان کو ایک اوور کے میچ کا چیلنج دے رہے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے بابراعظم کو کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز کو چیلنج کر رہا ہوں ،اسے ایک اوور میں 12 رنز بنانے ہیں اور آئوٹ ہوا تو آئوٹ تصور ہوگا،میں اسے فیلڈ پلیسمنٹ کے بارے میں بتاتا ہوں۔ اس کے جواب میں بابراعظم نے ثقلین مشتاق سے سوال کیا کہ کیا عمر کے لحاظ سے انہیں ہیڈ کوچ کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا؟،ثقلین مشتاق نے فوری طور پر کہا کہ نہیں جی، نہیں،آپ کو میچ سنجیدگی کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

شعیب ملک زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیائی کرکٹر بن گئے

اس کے بعد ثقلین نے بابراعظم کو فیلڈ پلیسمنٹ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچ فیلڈرز لیگ سائیڈ پر اور چار کو آف سائیڈ پر رکھیں گے۔ وہ بابراعظم کو اپنے آف سائیڈ پر دو فیلڈرز رکھنے کے بارے میں خبردار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کٹ یا ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش کریں گے تو وہ گیند کو روک دیں گے۔ جیسے ہی ثقلین اپنے رن اپ کی طرف بڑھ رہے ہیں تو بابراعظم نے مداحوں سے کہا کہ وکٹ تھوڑی نیچی ہے اور ثقلین بھائی کے گھٹنوں کا بھی مسئلہ ہے، میں میچ تھرو کردوں گا تاکہ وہ خوش رہیں۔ بابر نے پہلی گیند کو سنگل کے لیے مارا جبکہ دوسری گیند کو باؤنڈری کے قریب پھینکا، کپتان اس وقت مایوس دکھائی دیتے ہیں جب امپائر افتخار احمد نے انہیں بتایا کہ انہوں نے صرف دو رنز بنائے ہیں۔ بابراعظم بظاہریہ چاہتے تھے کہ امپائر ان کے حق میں باؤنڈری ریکارڈ کرے۔ اس کے بعد ثقلین مشتاق نے ایک اور کھلاڑی (جو نظر نہیں آرہا تھا) کے ساتھ اپنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے اسے بتایا کہ بابراعظم کریز کے اندر کھڑا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اسے کریز سے باہر لانے کے لیے تھوڑی باہر کی طرف بائولنگ کرنی پڑے گی ۔ ثقلین نے اپنے پلان پر عمل کرتے ہوئے وکٹوں سے کافی باہر گیند کی ، بابراعظم ان کی اس چال میں آگئے اورکریز سے باہر آئے لیکن ایک (خیالی) وکٹ کیپر کے ہاتھوں سٹمپ آئوٹ ہوگئے۔ ایک خوش مزاج ثقلین مشتاق نے بابراعظم سے کہا کہ میچ ہارنے کے بعد انہیں اب پوری ٹیم کو ڈنر کروانا ہوگا۔

آرمی پبلک سکول سانحہ کو 7 سال مکمل ، والدین کی آنکھیں آج بھی نم، قوم کا غم تازہ

شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپروٹ رن وے گزشتہ رات 8 بجے سے بند ، 5 پروازیں منسوخ

FOLLOW US