Sunday January 19, 2025

’بلے کی مار بڑی سخت ، ورکرز کونقصان پہنچا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ‘تحریک انصاف نے مخالفین کو دو ٹوک پیغام دے دیا

پشاور: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ضلع پشاور نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے مےئر شپ کے امیدوار رضوان بنگش جیت کر عمران خان کے وےژن کو پاےہ تکمےل تک پہنچائیں گے ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ، اپوزےشن رہنماؤں کے چہروں پر شکست کے اثار نظر آرہے ہیں، بیٹ کی مار بڑی سخت ہے ،اگر پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کو کوئی نقصان پہنچا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ۔ پشاور پریس کلب میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات راحت مغل اور عرفان سلیم کے ہمراہ سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں صحت کارڈ، راشن کارڈ اور بی آر ٹی پر لوگوں نے بہت سراہا ہے،تمام پارٹیوں کے ورکرز الیکشن میں پر امن طریقے سے ووٹرز نکالیں لڑائی جھگڑے نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی)جمعیت علماءاسلام ( جے یو آئی)ف اور دیگر جماعتوں کو شکست نظر آرہی ہے،

بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ، گروپ کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے

پی ٹی آئی کارکنوں کو دھمکی آمیز لہجے میں پیغام دےئے گئے،اے این پی رہنما ثمر بلور نے الیکشن کمیشن کو مرضی کے ووٹ نہ پڑنے پر دھمکایا ہے،الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ اپوزےشن کی باتوں کا نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف سختی سے قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تمام امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی پاسداری کا کہا گیا ہے ، متھرا، دارمنگی، کوچیان، ورسک روڈ سے تعلق رکھنے والے الیکشن عملے کو تین تین لاکھ آفر کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن کے کام میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جو ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے خلاف ہیں، اپوزیشن کی دھمکی آمیز پریس کانفرنس اور احتجاج میں تشدد کی باتوں پر ان کےخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ الیکشن ہو ،وہ جلاؤ گھیراؤ کی طرف عوام کو راغب کر رہے ہیں ۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

میچ بھی جیتا اور اعزاز بھی۔۔۔ رضوان نے ایسا کونسا ریکارڈ بنالیا جو کوئی نہیں توڑ سکتا؟

FOLLOW US