Sunday January 19, 2025

کامران اکمل نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا

لاہور: کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔پشاور زلمی کےکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی جس میں قومی کرکٹر نے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ جیو نیوز کے مطابق محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں ، وہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے ۔کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے ۔ واضح رہے کہ کامران اکمل اتوار کے روز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

شہریار آفریدی کی صحافی کو دھمکیاں

شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

جان ابراہم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں غائب، مداح سوچ میں پڑ گئے

FOLLOW US