Sunday January 19, 2025

شہریار آفریدی کی صحافی کو دھمکیاں

اسلام آباد:حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے فرانس میں مقیم صحافی کو گالیاں اور کھلی دھمکیاں دیں۔شہریار آفریدی نے فرانسیسی سفارتی عملے اور دوستوں سے کہا کہ ’اگر آپ نے اس صحافی کو رگڑا نہ دیا تو میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔‘ جیو نیوز کے مطابق صحافی یونس خان نے سوال کیا تھا کہ دورہ فرانس میں کشمیر کا مقدمہ کس کے سامنے پیش کیا؟ شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ وہ تو سر درد کا علاج کرانے پیرس آئے تھے۔شہریار آفریدی کی دھمکیوں والی آڈیو کا فرانسیسی حکام نے نوٹس لے لیا، تحقیقات کیں اور صحافی یونس خان سے کہا کہ پاکستانی وزیر غلط باتیں کر رہے ہیں، آپ محتاط رہیں۔اس پر یونس خان نے کہا کہ وہ اب خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ، پاکستان جانے سے پہلے دس بار سوچیں گے۔

اپوزیشن لیڈ ر کو18سال قید کی سزاسنادی گئی

شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

موسم سرما کی تعطیلات25 دسمبر سے4 جنوری تک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا

FOLLOW US