Sunday January 19, 2025

میرا ڈونا کی چوری ہونے والی گھڑی بھارت سے مل گئی

نئی دیلی : ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی دبئی سے چوری ہونے والی قیمتی گھڑی بھارت سے برآمد ہوگئی جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق بھارتی پولیس نے 37 سالہ ملزم کو آسام سے گرفتار کیا ہے، ملزم 2016 سے دبئی کی ایک فرم میں کام کررہا تھا، جہاں فٹ بالر میرا ڈونا سے متعلق چیزیں محفوظ تھیں۔ میرا ڈونا کی گھڑی کی قیمت 26 ہزار ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے، گھڑی کی پشت پر فٹ بالر کی تصویر بنی ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی گھڑی پر میراڈونا کی جرسی کے نمبر 10 کے علاوہ ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔اس قیمتی گھڑی کو میرا ڈونا کے لیے ان کی مرضی کے مطابق بنایا گیا تھا۔آسام کے وزیراعلی کے مطابق ملزم کو دبئی اور بھارتی پولیس کی مشترکہ کوششوں سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ میراڈونا گذشتہ سال نومبر میں 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

پناہ گزینوں کے کیمپ میں زورداردھماکا،تشویشناک اطلاعات موصول

نا اہلی یا بھاری جرمانہ۔۔؟ الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بڑ ایکشن لے لیا،اپوزیشن کا جشن

گرین لائن منصوبے پر وفاق نے 35 ارب روپے خرچ کئے، ن لیگ نے صرف کاغذوں میں منصوبے شروع کئے، فواد چوہدری

FOLLOW US